تُو تو ہے

You

Life Lesson Motivational Urdu, Poetry

Poetry Text

تُو تو ہےسب سے الگ اور تُو تو ہےسب سے جدا
تیرے جیسا کوئی آیا ہے ، نہ کوئی آئے گا

آج جو نظریں چُراتے ہیں، بلاتے بھی نہیں
حیثیت تو امتیازی اُن کے دل میں پائے گا

زندگی بھر تو رہا گمنام اور بے قدر بھی
جب مرے گا معتبر اور نامور کہلائے گا

ہے مقام حاصل تجھے کرنا تو مرنا شرط ہے
زیست میں تو ہر قدم پر ٹھوکریں ہی کھائے گا

جب تو ہوگا ٹھوکریں ماریں گے جیسے سنگِ راہ
جب نہ ہوگا مثلِ موتی تجھ کو پرکھا جائے گا

Short Clips